اشتہار

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ، بیٹی اور بیٹا جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈمپر نے تین اور زندگیوں کے چراغ بجھا دیے۔

شہر قائد میں ڈمپر، ٹرالر اور ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں قیمتی جانوں کے نقصان کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔

تازہ واقعہ احسن آباد میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ڈمپر کی ٹکر سے باپ 10سال کا بیٹا اور 5 سال کی بچی جاں بحق جب کہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

- Advertisement -

جاں بحق ہونے والوں میں باپ فضل ریحان، 5سال کی انابیہ اور 10سال کاسفیان شامل ہے۔ زخمی بچے زوہان کی عمر پندرہ سال ہے۔

میتوں اور زخمی کو رسیکیو اہلکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں