اشتہار

وزیراعلیٰ کا طالبہ پر تشدد کا نوٹس، ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد اور انسانیت سوز سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی کو گرفتار ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے ملزمان قانون کےمطابق سخت سزاکےحقدارہیں۔

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

- Advertisement -

فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پر تشدد اورویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

میڈیکل رپورٹ میں طالبہ کے جسم کے سات حصوں پرتشدد کے نشانات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ چہرے اور آنکھوں پر سوزش اورزخم ہیں جبکہ بازو اورہاتھوں پر ناخن کےنشانات ہیں اور زبردستی سر کے بال اور بھنویں کاٹی گئیں۔

دوسری جانب خدیجہ پر تشدد کرنے والی خاتون کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم شیخ دانش کو مقامی عدالت میں پیش کیا، عدالت نےملزم شیخ دانش کی پچاس ہزارکےمچلکے پرضمانت منظور کرتے ہوئے دانش کو اکتیس اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ضمانت منظوری کے بعد پولیس ملزم دانش کو فیصل آباد لے گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں