اشتہار

کابل کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا شمالی کابل کے علاقے پی ڈی 17 کی مسجد میں اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ وہاں نماز پڑھ رہے تھے۔

کابل ایمرجنسی اسپتال نے بیان میں کہا ہے کہ اب تک 30 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں چند بچے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

فوری طور پر اموات کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تاہم زخمیوں کی تعداد درجنوں میں بتائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ دھماکے میں طالبان کے اہم رہنما بھی نشانہ بنے ہیں۔ اطلاع ملنے پر امارت اسلامیہ کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کے لیے پہنچ گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں