کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے پیپلزپارٹی کے امیدوار نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حلقے سے عمران خان کی ضمانت ضبط ہو گی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیوتنھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ لیاری سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پرخوش ہوں، 2018 کے بعد سے لیاری کی خواہش تھی عمران خان کو ہرانا ہے میری بھی خواہش تھی عمران خان خود لڑیں کیونکہ اب وہ سلیکٹڈ نہیں ہیں۔
نبیل گبول نے کہا کہ پی پی نے لیاری سے مجھ پر اعتماد کیا ہے اس حلقے سے عمران خان کی ضمانت ضبط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لیاری میں ہم نے تاریخی کام کیے ہیں بارش تو پورے کراچی میں ہو رہی ہےاس لیے برا حال ہے بارشوں کی وجہ سے سیوریج اور سڑکوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے جیسے ہی بارشیں ختم ہوں گی تو آپ مسائل حل ہوتے دیکھیں گے لوگ جانتے ہیں کہ ہم کام کر رہے ہیں۔