اشتہار

سندھ حکومت کا آج تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے 19 اگست کو شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی صوبہ میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جبکہ آج ہونے والے تمام پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

کراچی انٹر بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی پرچے 25 اگست کو ان ہی امتحانی مراکز پر شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کیلئے کالجوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر و پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور عملی امتحانات ملتوی کیے گئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ راجھستان میں موجود ہے، جس کے باعث مون سون سسٹم کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، موسلادھار بارش کے پیش نظر کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں