تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

ملک بھر میں جاری غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور اس حوالے سے قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں جاری غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کے باعث متعدد بیماریاں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والوں کیلیے ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ویکسین لازمی قرار دے دی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

قومی ادارہ صحت کے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور اسپتالوں میں ادویات کی وافر مقدار لازمی ہونی چاہیے جب کہ اس دوران بچوں، حاملہ خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

الرٹ میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات بڑھ سکتے ہیں اس لیے سانپ کے کاٹنے کی ابتدائی طبی امداد اور مکمل علاج کو ممکن بنایا جائے جب کہ سیلاب کے دوران مرنے والے افراد کی لاشوں کو 12 سے 48 گھنٹوں تک عارضی طور پر رکھنے کے انتظامات بھی کیے جائیں۔

واضح رہے کہ رواں  مون سون میں پاکستان بھر میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس  سے ملک کے مختلف علاقے بالخصوص صوبہ بلوچستان میں تباہی مچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 549 ہو گئی

بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 600 سے بھی تجاوز کرچکی ہے جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -