اشتہار

سعودی عرب: ورکرز کے لئے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کن پیشوں پر کارکنان کے لیے یکم جون سے پروفیشن لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے؟ حکام نے فہرست جاری کردی۔

اخبارچوبیس اور المرصد کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور نے ان پیشوں کی فہرست جاری کی ہے جن پر کام کرنے والوں کے لیے یکم جون دو ہزار تئیس سے پروفیشن لائسنس لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور نے بتایا کہ لانڈری میں کپڑوں کی دھلائی، استری اور صفائی کے کارکنان کے لیے پروفیشن لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے، کارپینٹر، لوہار اور المونیم کے کارکنان کے لیے بھی پروفیشن لائسنس لازمی ہوگا۔

- Advertisement -

اس کےعلاوہ عام ڈیکوریشن تیار کرنے والے کارپینٹر، فرنیچر بڑھئی، عام فرنیچر والے لوہار، دھات کے دروازے تیار کرنے والے ویلڈر سمیت لکڑی کے دروازے و کھڑکیاں تیار کرنے والے، المونیم ٹیکنیشن، دیواروں اور فرش کے کام کرنے والے بڑھئی، ڈیکوریشن کرنے والے بڑھئی، ویلڈنگ کرنے والے ٹیکنیشن کو بھی پروفیشن لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

سعودی وزارت بلدیات کے مطابق کارمینٹیننس کے حوالے سے بھی متعدد پیشوں میں لائسنس کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ کے دوران سوجانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

ان میں ریڈی ایٹر ٹیکنیشن، لائٹ وہیکل مینٹیننس ٹیکنیشن، کار الیکٹریشن، گاڑی کا شیشہ لگانے والے، کار مکینک، چھوٹی گاڑیوں کے ٹیکنیشن، گاڑیوں کے بریک کا مکینک، کار ڈینٹر، گاڑیوں کی سیٹیں تیار کرنے والے، گاڑیوں کے ڈھانچے کا ڈینٹر، گاڑیوں کے اے سی کا مکینک، تھرمل انسٹالیشن فیکٹر مکینک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گاڑیوں میں آئل اور گریسنگ کرنے والے اور گاڑیوں کے پینٹر کو بھی پروفیشن لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں