تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن آبدیدہ ہوگئیں

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن شازیہ عابد آبدیدہ ہوگئیں۔

شازیہ عابد سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ انہوں نے حکومت سے فی الفور متاثرین کی امداد کا مطالبہ کر دیا۔

اظہارِ خیال کرتے ہوئے شازیہ عابد نے کہا: ’جنوبی پنجاب میں لوگ بے گھر اور مویشی لاپتا ہوگئے، ان کا کوئی پرسان حال نہیں، حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کی باتیں صرف اعلانات تک محدود ہیں‘۔

پیپلز پارٹی کی رکن نے کہا کہ حکومت کو شہباز گل کے معاملے پر بات کرنے کے علاوہ کچھ یاد نہیں، ریسکیو اہلکار علاقہ مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا کہہ دیتے ہیں لیکن ٹرانسپورٹ نہیں دیتے۔

شازیہ عابد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو علاقہ مکینوں کے لیے فوری طور پر کچھ کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -