جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت زرعی شعبے کی اصلاحات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

جس میں وزیراعظم نے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں زرعی اصلاحات کیلئے مختلف شعبوں کی 8سب کمیٹیوں نے وزیراعظم کو سفارشات پیش کیں ، سفارشات میں قلیل، وسط اور طویل مدتی جامع منصوبہ بندی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر کسانوں کو ضروری سہولیات فراہم کرے گی اور کسانوں کو کم لاگت پر بروقت معیاری بیج، کھاد کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو غیر معیاری بیج ،پیسٹی سائیڈ بیچنے والی کمپنیوں کا سد باب کیاجائے گا اور مقامی سطح پرمعیاری بیج کی پیداوار کیلئے زرعی تحقیقی اداروں کوسہولت دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو جدید مشینری،قرضوں میں سہولت کی فراہمی یقینی بنائےگی اور گندم،زرعی اجناس کوذخیرہ کرنےکیلئےسائیلوز کی تعمیر پر کام کرے گی۔

وزیراعظم نے روز دیا کہ یقینی بنایا جائے زرعی اِن پٹس پرحکومت کی طرف سے سبسڈی کسانوں تک پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی منصوبہ بندی کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور کسانوں کو زراعت کے جدید طریقہ کار سے روشناس کرانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں