اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش کا معاملہ سینیٹ جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اے آر وائی نیوز کے چار ہزار ملازمین کا معاشی قتل اور چینل کی بندش کی گونج سینیٹ جا پہنچی۔ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو ارسال کر دیا گیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں نے اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے عرفان صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ نے صحافیوں سے ملاقات کی۔

صحافیوں سے ملاقات کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان کو بتایا کہ صحافیوں کو تشویش ہے کہ اے آر وائی نیوز کو بند کر دیا گیا ہے، چینل کے ساتھ چار ہزار ملازمین وابستہ ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: برطانوی سیاستدان بھی اے آر وائی نیوز کی آواز بن گئے

انہوں نے بتایا: ’صحافیوں کا کہنا ہے کہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے مگر لائسنس منسوخ نہ کیا جائے‘۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش کے حوالے سے صحافیوں کی تشویش درست ہے۔

اس پر چیئرمین سینیٹ نے معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بھجوا دیا۔ فیصل جاوید نے بتایا کہ 25 اگست کو اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ شیری رحمٰن نے بھی میڈیا پر قدغن کو غلط قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں