سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی سے مشابہت رکھنے والی لڑکی کو ڈھونڈ لیا ہے اور دونوں کی تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں۔
اکثر لوگوں نے سن رکھا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کا ہم شکل موجود ہے۔ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات، رمشا خان، دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کی ہم شکل سامنے آئی تھیں۔
مزید پڑھیں: مہوش حیات کی ہم شکل قرار دینے پر بھارتی اداکارہ کا ردعمل
سجل علی کے مداح جس لڑکی کو اداکارہ کا پم شکل قرار دے رہے ہیں ان کا تعلق جرمنی سے ہے۔ وہ ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
‘کوئین دارو‘ کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔ وہ انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں جس کا اندازہ اکاؤنٹ پر موجود ان کی لاتعداد تصاویر اور ویڈیوز سے کیا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram