منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

یوکرین جنگ: زیلنسکی، اردوان اور گوتریس کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے یوکرین کے مغربی شہر لیف میں ترک صدر اردوان سے ملاقات کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطاب قلیف میں اردوان، زیلنسکی، گوتریس کےدرمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس ہوا ہے جس میں یوکرین تنازع کے سیاسی حل کیلئے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہی اجلاس ترک صدر اور یوکرینی ہم منصب کےدرمیان ملاقات کے بعد ہوا۔ اردوان اور زیلنسکی کے درمیان ترک یوکرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے ملاقات ہوئی۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کی حفاظت کو یقینی بنائے جو اس وقت روس کے کنٹرول میں ہے۔

اردوان نےگزشتہ دو ماہ کے درمیان روسی صدر سے 2 بار ملاقات کی ہے۔ ترکیہ، یوکرین اور روس کے درمیان ثالثی کی قیادت کر رہا ہے۔

ترکیہ کی کوشش کے باعث دونوں اطراف کے وفود پہلے ترکی میں ملاقات کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں