اشتہار

نواز شریف کے بغیر ن لیگ پرفارم نہیں کرسکتی، جاوید لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ قائد نواز شریف کے بغیر پارٹی پرفارم نہیں کرسکتی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی جماعت کی دوسرے دجے کی قیادت اب ملک نہیں سنبھال سکتی۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کسی مفتاح اسماعیل کو بٹھا دیں یا کسی اور کو سبھی کو گالیاں ہی پڑیں گی۔

- Advertisement -

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کے بغیر مسلم لیگ ن پرفرفارم نہیں کرسکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگی رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف ستمبر میں لندن سے پاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج مکمل کروا کر ہی لندن سے ملک واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور شہباز حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں