اشتہار

عمران خان کو شہباز گل سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پمز اسپتال میں شہباز گل سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا.

پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیس نےہماراراستہ روکا ہے اور شہباز گل سے ملنے نہیں دیا گیا یہ کس سے آرڈر لے کر یہ کررہے ہیں کیا عدالتی حکم کی کوئی حیثیت نہیں ے۔

انہوں نے کہا کہ کیاقانون کی حکمرانی ہےیاڈنڈےکی حکمرانی ہے، شہبازگل کیلئےکل اسلام آبادمیں ریلی نکال رہےہیں۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ سیاسی ورکراس قسم کاتشددہوسکتاہےتوکسی پربھی ہوسکتاہے،اسلام آبادمیں کل ریلی نکالوں گا سب نےشرکت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلی شہبازگل کیساتھ ساتھ اےآروائی نیوزسےاظہاریکجہتی کیلئےہے،۔اے آر وائی نیوز ہمارا موقف پیش کرتا ہے اس لیے اسے بند کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میڈیا کو بند کرکے تشدد کرکے خوف دلا کر چوروں کو ہم پر مسلط کیا جارہا ہے ان کی غلامی سے بہتر ہے میں زندہ ہی نہ رہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کل ملک بھرمیں سارےڈویژنل سطح پرریلیاں نکالیں گے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں