اشتہار

درفشاں کی ’جادو‘ دکھانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی جادو دکھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ نامی لڑکی کا شاندار کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو جادو دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ غبارے کو سر پر بیلنس رکھی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by durefishans (@durefishans_world)

- Advertisement -

اداکارہ کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے ڈرامے سے متعلق گاہے بگاہے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں اور مداحوں کی جانب سے بھی ان کی پوسٹ کو سراہا جاتا ہے۔

اداکارہ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ دانش تیمور ’شمشیر‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

ڈرامے کے لکھاری ردین شاہ ہیں اور اس کی ہدایت کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں، ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 08:00 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں