جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ذہن کو الجھاتی اور نظروں کو دھوکا دیتی تصویر، آپ کو کیا نظر آیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ذہن کو الجھاتی اور نظروں کو دھوکا دیتی تصویر آپ کے سامنے ہے جو بتائے گی کہ آپ کی شخصیت میں مشاہدہ کرنے کی کتنی صلاحیت ہے۔

بصری وہم حقیقت کے ساتھ ایک پہیلی بھی ہے بعض تصاویر ذہن کو الجھا کر نظروں کو خوبصورت دھوکا دیتی ہے یہ خوبصورت اس لیے ہوتا ہے کہ اس بصری وہم یا دھوکے سے انسان کی شخصیت کو جانچنے کا موقع ملتا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

ایسی ہی ایک تصویر ہم آج آپ کے سامنے لائے ہیں جو روسی مصور ایگور لیسینکو کا شاہکار ہے جو بظاہر ایک وادی کی خوبصورت عکاسی ہے لیکن اس میں انہوں نے لوگوں کی شخصیات کی مخفی خصوصیات کو جانچنے کیلیے کئی چیزوں کا احاطہ کیا ہے۔

آج کی یہ تصویر قارئین کیلیے ایک چیلنج ہے اور ان کی مشاہدہ کرنے کی صلاحیتوں کا امتحان ہے تو تصویر کو ایک بار غور سے دیکھیں اور پھر بتائیں کہ اس میں آپ کو سب سے پہلے کیا نظر آیا۔

وہ افراد جنہوں نےاس تصویر میں دو خواتین کو سب سے پہلے دیکھا ہے تو ایسے افراد مشاہدہ کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور ماہرین کے مطابق کسی بھی بنیادی معلومات سے محروم نہ رہنے کیلیے یہ صلاحیت کافی ہے۔

جن افراد کو اس تصویر میں سب سے پہلے ایک کتے کا سر نظر آیا جو زمین سے ابھرتا دکھائی دے رہا ہے تو ایسے افراد میں مشاہدہ کرنے کی صلاحیت اوسط سے کچھ اوپر ہے۔

اگر کسی نے اس تصویر میں سب سے پہلے ایک انسانی چہرے کا مشاہدہ کیا ہے تو ایسے افراد کے لیے ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں کہ وہ کسی بھی معاملے کی تفصیلات پر بھرپور توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور اپنی اسی صلاحیت کی بنا پر وہ اپنی زندگی میں بڑے سے بڑے مسائل حل کرنے میں کامیاب بھی رہتے ہیں۔

آخر میں آپ کو اس تصویر کا دلچسپ پہلو بتاتے چلیں کہ زمین کی سطح پر جو چہرہ دکھائی دے رہا ے وہ دراصل مشہور آئرش شاعر آسکر وائلڈ کا پورٹریٹ ہے جس کو اس تصویر کے روسی خالق نے انتہائی ہوشیاری کے ساتھ دیگر اجسام کے ستھ جوڑ کر بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں