اشتہار

’عدم تحفظ اور حسد ایک حقیقی چیز ہے‘ علیزے فیروز کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز نے شوہر کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

علیزے فیروز کی شوہر فیروز خان کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور جوڑے کی تعریف کررہے ہیں۔

ویڈیو میں فیروز خان اور علیزے کی مختلف تصاویر دکھائی گئی ہیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اداکار کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’عدم تحفظ اور حسد ایک حقیقی چیز ہے میرا یقین کریں۔‘

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گانا چل رہا ہے جسے اداکار گنگنا بھی رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں انہیں ایک سخت مزاج شوہر اور بیٹا دکھایا گیا ہے۔

دیگر کاسٹ میں اشنا شاہ، عائشہ عمر، اسرا غزل، صبا پرویز ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں