جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

جعلی پاسپورٹ اور ویزے تیار کرنے والا گروہ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشل ایئرپورٹ پر پولیس نے بین الاقوامی جعلی پاسپورٹ اور ویزے بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 325 جعلی پاسپورٹ اور 175 ویزوں سمیت دیگر چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والا افغان مسافر گرفتار

پولیس نے بتایا کہ گروہ کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل پولیس نے گجرات سے تعلق رکھنے والے مسافر کے خلاف جعلی پاسپورٹ رکھنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مسافر کو انہی ملزمان نے پاسپورٹ فراہم کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں