اشتہار

عامر خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘ کو ایک اور دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: عامر خان اور کرینہ کپور کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا او ٹی ٹی اسٹریمنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ ناکام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’لال سنگھ چڈھا‘ سنیما گھروں میں تو کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور اب نیٹ فلکس پر ریلیز کیے جانے کی امید بھی دم توڑ گئی۔

فلم کا کُل بجٹ 180 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے اور یہ اب تک محض 37 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی ہے۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ فلکس نے بھی حقوق قبول کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ڈسٹری بیوٹرز کو لے ڈوبی

عامر خان کو فلم پر اندھا اعتماد تھا کہ وہ سنیما گھروں پر چھا جائے گی مگر باکس آفس پر ناکامی مقدر بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے فلم کی تھیٹر اور او ٹی ٹی ریلیز کے درمیان لاگت اور وقت کی مدت کو کم کرنے کی پوری کوشش کی۔ وہ تقریباً 80 سے 90 کروڑ روپے کی پیشکش کے لیے تیار تھے مگر عامر خان قیمت اور ٹائم لائن پر ڈٹے رہے کیوں کہ وہ فلم کو چین میں بھی ریلیز کرنے کے خواہاں تھے۔

بلآخر نیٹ فلکس نے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی لیکن فلم کی ناکامی دیکھ کر یہ پیشکش بھی واپس لے لی۔

اب دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز بھی فلم کے حقوق خریدنے میں دلچسپ ظاہر نہیں کر رہے۔ اس لیے عامر خان ٹی وی نیٹ ورک ’Voot‘ پر فلم ریلیز کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں