ممبئی: بالی وڈ کی صفِ اول میں شمار کی جانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے نام کے ساتھ ’کپور‘ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور ہیں۔ دونوں کی شادی رواں سال اپریل میں ہوئی تھی۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بتایا کہ اسکرین پر میرا نام ہمیشہ ’عالیہ بھٹ‘ ہی رہے گا مگر میرا آفیشل نام ’عالیہ بھٹ کپور‘ ہوگا کیوں کہ میں اب کپور فیملی کی بہو بن گئی ہوں۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان ’ڈارلنگز‘ میں کون سا کردار نبھانے کے خواہش مند تھے؟
اداکارہ نے بتایا کہ پاسپورٹ پر بھی نام تبدیل کرواؤں گی، کافی ٹائم سے اس متعلق سوچ رہی تھی لیکن شخت شیڈول کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔
عالیہ بھٹ کی حال ہی میں فلم ’ڈارلنگز‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے جس کے کافی چرچے ہیں۔