ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران خان کی گرفتاری کی خبروں کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی خبریں پھیلنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر جمع ہو گئی ہے، تحریک انصاف کی قیادت بھی بنی گالہ پہنچ گئی ہے۔

کراچی کے رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، اسد عمر اور مراد سعید بھی بنی گالا پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

بنی گالہ کے باہر جمع پی ٹی آئی کارکن عمران خان اور اے آر وائی نیوز کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں، لاہور میں لبرٹی چوک پر بھی پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئی ہے۔

شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ چکا ہے، اگر ہمارے لیڈر کو گرفتار کیا جائے گا تو اس کے نتائج ان کو معلوم ہونے چاہئیں۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی افواہیں

فواد چوہدری نے کہا کہ سیکڑوں کارکنان بنی گالہ پہنچ چکے ہیں، ہزاروں لوگ دوسرے حصوں سے بنی گالہ کی طرف رواں دواں ہیں، فیصل واوڈا نے کہا امپورٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے، عمران خان ملک سے بھاگنے والا نہیں۔

پرویز خٹک اور یاسمین راشد نے بھی کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی کال دے دی، مراد سعید نے کہا انقلاب دستک دے رہا ہے، سب نے اسلام آباد آنا ہے، جو ابھی تک نہیں آئے وہ بھی آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں