اسلام آباد : پولیس نے تحریک انصاف شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر انکوائری مکمل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پر تشدد کے الزامات پر پولیس انکوائری مکمل کرلی گئی۔
انکوائری آئی جی اسلام آباد کی نگرانی میں کمیٹی نے مکمل کی، شہباز گل انکوائری کمیٹی کے سامنے چار تحریک انصاف رہنما پیش ہوئے۔
کمیٹی میں فواد چوہدری، راجہ خرم ، علی اعوان، عثمان ڈار کے بیان ریکارڈ کئے گئے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے ناقابلِ تصدیق مخصوص اعضا کی مبینہ تصاویر بھی دی گئی، تصاویر کا ذریعہ اور وقت کے تعین پر رہنما لا جواب ہوگئے۔
کمیٹی نے ڈاکٹر سمیت رہنماؤں کے بیانات پر رپورٹ مرتب کر لی ، رپورٹ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔
انکوائری کمیٹی میں پیشی پر تحریک انصاف رہنماوں کی چائے بسکٹ سے تواضع بھی کی گئی۔
گذشتہ روز وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے اچانک دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔