اشتہار

لاڑکانہ میں بارش متاثرین نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کو گھیرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: لاڑکانہ میں بارش متاثرین نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گھیرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں بارش متاثرین نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

سیلاب متاثرین نے کہا کہ من پسند افراد کو ٹینٹس دیئے جارہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے نہ کھانا فراہم کیا جارہا ہے اور نہ ہی علاج کی سہولت دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

بارش متاثرین سے ملنے کیلئے بلاول بھٹو خود گاڑی سے نہ اترے تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین کو امداد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو طلب کرکے برہمی کا اظہار کیا اور متاثرین کو فوری محفوظ جگہ اور کھانے پینے سمیت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا

خیال رہے کہ دو روز قبل ٹنڈو محمد خان میں بھی بارش متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کا گھیراؤ کیا تھا اور اس کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ متاثرین کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ پروٹوکول افسر نے ہاتھا پائی بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں