تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

منگیتر کے فیل ہونے پر نوجوان نے اسکول ہی جلا ڈالا

منگیتر کے فیل ہونے پر نوجوان نے اس کا بدلا لینے کیلیے خطرناک انتہائی اقدام کرتے ہوئے پورے اسکول کو ہی آگ لگا دی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امتحان نصابی ہو یا زندگی کا، ناکامی کوئی پسند نہیں کرتا۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو ناکامی سے حوصلہ پاتے ہوئے مزید محنت کو شعار بناکر اپنی منزل پالیتے ہیں جب کہ کچھ کیلیے یہ ناکامی ڈراؤنا خواب ہوتی ہے اور ایسے لوگوں کی جانب سے اکثر سخت ردعمل سامنے آتا ہے مگر یہاں تو انتہائی ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ایسا ہی ایک جنونی واقعہ مصر میں پیش آیا ہے جس میں ایک لڑکی کے فیل ہونے پر اس کے نوجوان منگیتر نے ناکامی کا بدلہ ایسے لیا کہ پورے اسکول کو ہی آگ لگا ڈالی۔

گزشتہ دنوں مصر کی المونفیہ گورنری میں طالبہ کے فیل ہونے پر اس کے منگیتر نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اسکول کو آگ لگا ڈالی،

گزشتہ اتوار کے روز الغربیہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو السنطہ پولیس سٹیشن سے اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ’کفر سالم النحال سکول برائے تجارتی تعلیم‘ میں آگ لگ گئی ہے۔

اطلاع ملنے کے فوراً بعد تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور انہیں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس، شہری دفاع اور مقامی شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے اسکول کے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں کے علاوہ کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا جو السبع کے نواحی علاقے ابو مشہور کا رہائشی ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم نے کفر سالم النحال اسکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ اسکول میں فیل ہو گئی تھی جس کا بدلہ لینے کیلیے اس نے اسکول کو آگ لگائی تھی۔

Comments

- Advertisement -