انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بے چینی کی ادویات استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ میں 6 ماہ کے بریک سے واپسی کے بعد اب بھی صحت کی بحالی کے لیے بے چینی کی ادویات استعمال کر رہا ہوں۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ میں اب بھی ڈاکٹر سے اس حوالے سے بات چیت کرتا ہوں، میں کھیل کی وجہ سے والد کے ساتھ وقت نہ گزار سکا اور مجھے اپنے کھیل کے مطابق چلنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مسائل کا سامنا کرنے کے لیے مجھے ادویات کا استعمال کرنا پڑے گا، مجھے یہ سب بتانے میں شرمندگی نہیں ہو رہی کیوں کہ مجھے اس کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے جب بریک لیا تو اس حوالے سے میں نے بہت سوچا تھا، میں جانتا ہوں کہ لوگ دماغی صحت کے حوالے سے بات کرنے کو بہتر نہیں سمجھتے اور اس حوالے سے میرے ساتھ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے۔
انگلش کپتان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ بات نہ کرنا آپ کی کمزوری ثابت کرتا ہے لیکن میں جتنا ممکن ہو سکے خوشی سے بات کر سکتا ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس نےجمعے کو ریلیز ہونے والی ڈاکومنٹری میںادویات کے استعمال کا انکشاف کیا تھا۔