اشتہار

چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی بحالی کا حکم دیں، عدالت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی نیوز کو بحال کرنے کا حکم دیں۔

پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو شوکاز نوٹس معطل اور نشریات بحالی کے حکم کے خلاف اپیل کی جس پر سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے پرعمل درآمد کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے اے آر وائی نیوز کی فوری بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ وقت ختم ہونے کے باوجود سماعت پیمرا کے وکیل کی خصوصی درخواست پر کی گئی۔

- Advertisement -

پیمرا کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سنگل بینچ کے سامنے چیئرمین پیمرا کی حاضری ختم کی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ چیئرمین پیمرا حاضری ختم کرنے پر درخواست سنگل بینچ میں دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی نیوز بحال کرنے کا حکم دیں، عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے پیمرا اور وزارت داخلہ کی اپیلیں نمٹا دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں