تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست

سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انتخابات ملتوی کرنے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت نے انتخابات ملتوی کرنےکی باقاعدہ درخواست دیدی۔ سندھ حکومت کی جانب سے درخواست الیکشن کمیشن کودی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں لہذا 28 اگست کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کیا جائے۔

خط کے مطابق سندھ میں 561 فیصد بارشیں ماضی سے زیادہ ہوئیں اور بارشوں سے 450 ارب نقصان کا تخمینہ ہے انتظامی مشینری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریلیف میں مصروف ہیں جب کہ دیگر اضلاع سےبھی کراچی حیدرآباد ڈویژن کیلئے اہلکار درکار ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی جی، کمشنرز نے بتایا متعلقہ محکموں کےحکام ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں موجودہ حالات میں مشکل ہےبلدیاتی الیکشن کادوسرامرحلہ ہوسکے محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چندروز میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی زیر صدارت سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن میں 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور جامشورو میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی اور مزید ایک اور مون سون سسٹم آنے کی اطلاعات پر الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام سے ان اضلاع میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز طلب کی تھیں جس پر ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، ٹھٹھہ، جامشورو کے علاوہ کورنگی اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی بارشوں کے بعد کی صورتحال اور مزید بارشوں کے امکانات پر الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی گزارش کی تھی۔

Comments

- Advertisement -