ماڈل و اداکارہ نعیمہ بٹ نے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعیمہ بٹ نے نئی تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ شان کی سوتیلی بہن ’طوبیٰ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی لیڈ کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار شامل ہیں۔
تصاویر میں نعیمہ بٹ کو ڈرامے کے ڈائریکٹر ثاقب خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان سب کے ساتھ اچھا وقت گزرا۔‘
اداکارہ نے صبا قمر کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور لکھا کہ ’وہ پاکستان کی ٹاپ فلم اور ٹی وی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں اور ان کے تعاون کی بھی شکر گزار ہیں۔‘
فراڈ کی کہانی صبا قمر، احسن خان، میکال ذوالفقار اور نعیمہ بٹ کے گرد گھومتی ہے جس میں مرکزی کردار تبریز (احسن خان) لڑکیوں کو دھوکا دے کر ان سے شادی کرتے ہیں اور جائیداد ہتھیا لیتے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب شاہ نے انجام دیے ہیں ڈرامے کو ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔