اشتہار

’عمران خان کے این اے 108 سے کاغذات نامزدگی منظور، 9 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے عمران خان کے این اے 108 سے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں، وہ 9 حلقوں سے ضمنی انتخابات لڑیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے این اے 108 ضمنی انتخابات کیلیے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کیے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

انہوں نے مزید لکھا کہ اب ان شااللہ عمران خان این اے 108 سمیت 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن لڑیں گے۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے سستی شہرت کیلیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی بے بنیاد مسترد کیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن کو ایسے جانبدار ریٹرننگ افسر کو فوری تبدیل کرنا چاہیے اور نیا ریٹرننگ افسر لگانا چاہیے جو قانون کے مطابق انتخابات کرائے۔

 

علاوہ ازیں فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی حاکمیت موجود نہیں، عمران خان کے خلاف کارروائی ہر عالمی میڈیا کی ہیڈ لائن بنی رہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہی، اسے عمران خان کے علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا، اس کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کے لیے خطرناک ہے، ملکی استحکام کیلیے ضروری ہے کہ عام انتخابات کرائے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں