قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قرآن پاک پڑھنے کی ویڈیونے سب کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں ان کی اسلام سے لگاو واضح ہوتا ہے ایسی ہی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شیئر کی جس میں انہیں قرآن پاک پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رضوان کی قرآن پاک پڑھنے کی ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
Masha Allah @iMRizwanPak
All the players are watching on their mobile phones, but Rizwan is reading Quran ❤🤲#PakVsInd #Asiacup2022 pic.twitter.com/0W0GooRHw5— Abdullah Suلtan (Follow back ) (@ImAbdullahs56) August 23, 2022
واضح رہے کہ ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو کہ قومی ٹیم کے ایشا کپ 2022 کے لیے دبئی پہنچنے کی ہے۔
ویڈیو میں قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو بس میں مختلف سرگرمیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم رضوان کو اس ویڈیو میں بس میں بھی قرآن پاک پڑھتے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچی تھی۔
ایشیا کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔