پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’اے آر وائی کی بندش ہزاروں ملازمین کی روزی کا مسئلہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے معروف اداکار ہمایوں سعید اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرے اظہارِ یکجہتی کے لیے پہنچ گئے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش ساڑھے چار ہزار ملازمین کی روزی کا مسئلہ ہے، اے آر وائی نیوز سے پندرہ بیس سال سے وابستہ ہوں۔

سُپر اسٹار نے کہا کہ اے آر وائی مالکان کو محب وطن پایا، یہ ہر کام پاکستان میں اور پاکستان کے لیے کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اے آر وائی نیوز کو فوری بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اے آر وائی پر پابندی آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے، ابرار الحق

اس سے قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے مظاہرے میں شرکت کے دوران کہا کہ سب سے پسندیدہ چینل کو آپ کیسے بند کر سکتے ہیں، چینل کی بندش 4 ہزار خاندانوں کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینل بند رہا تو ملازمین کے گھروں کا چولہا کیسے چلے گا، اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں