اشتہار

سندھ حکومت کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تمام ایم پی اے، صوبائی وزرا، مشیر اور معاونین فلڈ ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نےفیصلہ کیا ہےکہ ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی جائےگی گریڈ 17 سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اپنی5دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے جب کہ گریڈ16 اور اس سے نچلے سرکاری ملازمین 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز، مخیرحضرات زیادہ سےزیادہ فلڈریلیف میں ساتھ دیں موجودہ بارشیں تاریخی سانحہ ہے، لاکھوں افراد بےگھر ہوئےہیں مشکل گھڑی میں پوری قوم ایک ہو کر ریلیف کےکاموں میں حصہ لے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں 10 لاکھ خیموں کی فوری ضرورت ہے بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے بھی ملا ہوں، بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں