اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جوتے میں سانپ نکلنے پر طالب علم بیہوش

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو کے اسکول میں طالب علم کے جوتے سے کوبرا سانپ کا بچہ نکلا جسے دیکھ کر وہ بیہوش ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آٹھویں جماعت کے طالب علم کو اسکول پہنچنے پر سیدھے پاؤں میں چبھن محسوس ہوئی جب اس نے جوتا اتارا تو کوبرا کے بچے کو پایا جسے دیکھ کر وہ بیہوش ہوگیا۔

اسکول انتظامیہ نے واقعے کا پتا چلتے ہی بچے کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 13 سالہ بچے کو سانپ نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا البتہ اسے جلد پر جلن کا احساس ہوا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ طالب علم کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جس میں سانپ کے کاٹنے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی اورخون کی رپورٹ میں بھی زہر نہیں پایا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کو چوبیس گھنٹے تک نگرانی میں رکھا جائے تاکہ اس کی صحت کا جائزہ لیا جاسکے۔اطلاعات کے مطابق بچے کی صحت فی الحال بہتر بتائی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں