منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

یوٹیوب نے صارفین کیلئے نیا فیچر پیش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ ایپ یوٹیوب نے صارفین کیلئے پوڈکاسٹ کا علیحدہ پیج پیش کردیا ہے۔

اس سال کے شروع میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ یوٹیوب ایپ میں جلد ہی پوڈکاسٹ کیلئے ایک الگ ہوم پیج کا اضافہ کرنے جارہا ہے، جس کی اب یوٹیوب نے تصدیق کردی ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 کے مطابق پوڈکاسٹ کیلئے مختص پیج YouTube.com/podcasts یوٹیوب ایپ کے موجودہ ایکسپلور پیج پر گیمنگ، کھیل، سیکھنے، فیشن اور دیگر سرفہرست کیٹیگریز کے ساتھ موجود ہے، تاہم ابھی یہ یوٹیوب ویب سائٹ کے سائڈبار نیویگیشن میں موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر امریکی صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے، جسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی متعارف کروادیا جائے گا۔ یوٹیوب کے ترجمان پال پینیگٹن نے کہا کہ صارفین اب یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ صفحہ پر نئے اور ٹریندنگ پوڈ کاسٹ دیکھ سکیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایپل نے 2005 میں پوڈکاسٹ کی سہولت پیش کی تھی، پھر 2019 میں اسپاٹیفائی اس میدان میں کود پڑا اور بڑے فلمی ستاروں نے بھی اس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوڈکاسٹ کی صنعت اب بھی ابتدائی درجے میں ہے کیونکہ گزشتہ برس اس کا حجم صرف ایک ارب ڈالر تھا یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں سرمایہ کاری اور اس سے ممکنہ اشتہاری آمدنی کے بارے میں کافی سنجیدہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں