پیرمحل: شہری نے وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور نواز شریف سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست جمع کروادی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈوکیٹ رانا حسیب نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ، مریم نواز، نواز شریف اور خواجہ آصف کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروادی ہے۔
رانا حسیب ایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ صدر میں جمع کروائی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی پر رانا ثنااللہ نے عدالتوں کو دھمکایا، جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کو بھی للکارتے ہوئے دھمکیاں دی گئیں، رانا ثنا نے کہا کہ آپ کے بچے پاکستان میں ہیں، سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
درخواست میں ایڈوکیٹ رانا حسیب نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے یہ بیان مریم نواز، نواز شریف اور شہباز شریف کی ایما اور مشورے پر دیا لہذا ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔