اشتہار

ٹیلر سوئفٹ پر گانے کیلیے شاعری چرانے کا الزام لگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر گانے کے لیے شاعری چرانے کے الزام میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ الزام مصنفہ ٹریسا لاڈارٹ کی جانب سے لگایا گیا ہے جن کی کتاب ’لوور‘ 2019 میں شائع ہوئی تھی۔ مصنفہ نے گلوکارہ کے خلاف ٹینیسی کی عدالت میں 1 ملین ڈالرز کے ہرجانے کا مقدمہ کیا۔

ٹریسا لاڈارٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے سال 2019 میں اپنے البم ’لوور‘ کے لیے میری شاعری کی کتاب ’لوور‘ سے مواد چرایا جبکہ البم کا عنوان بھی کتاب کے عنوان جیسا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کی ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید

مصنفہ نے عدالت کو بتایا کہ البم کے لیے جو تھیم استعمال کی وہ بھی کتاب سے ملتی جھلتی ہے جس محض اتفاق قرار دے کر ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں