ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ڈیپارٹمنٹس کرکٹ کی بحالی کے اعلان پر سابق کرکٹرز نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے تمام سرکاری محکموں کو اپنے کھیلوں کے شعبے (ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس) بحال کرنے کے اعلان کو سابق کرکٹرز نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈیپارٹمنٹس اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ڈیپارٹمنٹس کی بحالی کو کرکٹرز کے لیے خوش آئند فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جو ہم سب چاہتے تھے کیونکہ ڈیپارٹمنٹس، ریجنز اور اسپانسرز سے کہیں زیادہ کرکٹرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تمام کھیل برادری کو مبارک ہو، وزیراعظم کا محکمانہ کھیلوں کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پاکستان زندہ باد

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں مصباح الحق اور اظہر علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے ڈیپارٹمنٹس کی بحالی کیلئے میرے ساتھ آواز اٹھائی اور اس پر ثابت قدم رہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے ہمارے ملک کے تمام کھلاڑیوں کو مواقع اور مالی مدد ملے گی۔ شکریہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں