جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جنت مرزا نے جلد شادی کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مقبول پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے جلد شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رشتے کی بات پکی ہو چکی ہے اور جلد شادی ہو جائے گی۔

جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں جلدی سے شادی ہو جائے اور پیا گھر سدھار جاؤں، رشتے کی بات پکی ہوگئی ہے اور جلد شادی ہو جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

ٹک ٹاکر نے کہا کہ مجھے اور میرے منگیتر کو شادی کی جلدی ہے، چاہتی ہوں کہ ہمارا پیار اور محبت جلد ہی شادی میں تبدیل ہو جائے۔

انٹرویو میں جنت مرزا نے بتایا کہ میں سی ایس ایس کرنے کے بعد پولیس آفیسر بننا چاہتی تھی لیکن ٹک ٹاکر بن گئی، میرے والد بھی پولیس آفیسر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

گزشتہ سال جون میں جنت مرزا اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کی منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس وقت ان کا کہنا تھا کہ ابھی منگنی نہیں ہوئی، صرف بات پکی ہوئی ہے، جب اللہ نے چاہا تو ہماری منگنی بھی ہو جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں