کراچی : پی آئی اے نے بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طورپر معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔..
پی آئی اےنےکوئٹہ جانےوالی اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں ، ذرائع نے بتایا کہ نیٹ ورک بیٹھ جانے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا ہے۔
،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل ،دیگر نیٹ ورک خرابی کی سے فضائی رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے۔
کوئٹہ میں زمینی اور فضائی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے اور ریڈار سروس میں بھی فنی خرابی پیدا ہوئی ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں موسلادھاربارشوں،سیلاب سے آپٹیکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ، جس کے باعث کوئٹہ، زیارت، خضدار، لورالائی، پشین میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چمن، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی سروسزمتاثر ہے ، بلوچستان کےمتاثرہ اضلاع میں موبائل ،انٹر نیٹ سروس بحال کرنےکی کوششیں جاری ہے۔
پی ٹی اے متاثرہ اضلاع میں ٹیلی کام سروسز کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔
خیال رہے طوفانی بارشوں کے بعد بلوچستان کے ندی نالے بپھر گئے اور 18 ڈیمز ٹوٹ گئے جب کہ بلوچستان میں مون سون سیزن کی تباہی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 234 ہو گئی ہے۔