جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش : پی ایف یو جے کا پیمرا پر ‘ڈبل گیم’ کھیلنے کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے اے آر وائی نیوز کی بندش کے معاملے پر پیمرا پر ‘ڈبل گیم’ کھیلنے کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم خصوصی گفتگو میں کہا کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اےآروائی نیوز بند رکھنے کا کہا ہے، پیمراکیبل آپریٹرز کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہی ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے معاملے پراسلام آباد میں آج اہم اجلاس ہوگا، پہلے مرحلے میں سپریم کورٹ اوردوسرے مرحلےمیں پیمرا کے باہر دھرنا دیں گے۔

- Advertisement -

رانا عظیم نے کہا کہ اگر چینل نہیں چلے گا تو ملازمین کو تنخواہیں کیسے ملیں گی؟ حکومت صرف میڈیا پر پابندیاں لگانے میں لگی ہوئی ہے، ہم اپنے ساتھیوں کو کسی صورت بیروزگار نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چینل بند ہوا ہے، اے آروائی نیوز کو بند کرکے تمام چینلز کو وارننگ دی گئی ہے ، جب اتنے مضبوط چینل کو بند کریں گے تو پھر کون چینل آواز اٹھائے گا۔

سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے نے کہا اے آر وائی نیوز کی بندش پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے اور دھرنا بھی دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں