منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں،شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں کیونکہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اورشہباز گھرجائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انکا ہرقدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کےحق،ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ن لیگ کے لیڈر خود کہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے، 200یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، سیلابی ریلہ غریب کوہی نہیں ،پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی،پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی،الیکشن تاریخ بھی آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں