اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسلام آباد پولیس کا عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا ہے کہ وفاقی پولیس نے سابق وزیر اعظم سے سکیورٹی واپس نہیں لی، اس حوالے سے غلط تشہیر کی جا رہی ہے۔

پولیس نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مروجہ سکیورٹی دی جا رہی ہے، جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انہیں مدِ نظر رکھتے ہوئے عمران خان کو مقررہ تعداد سے زائد سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، دوسرے صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس قوانین کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں