پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کے شوہر کی سیلاب متاثرین کے ساتھ مذاق کرنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔
فریال تالپور کے شوہر نے راشن کے منتظر سیلاب متاثرین کو 50 کا نوٹ دے کر جان چھڑائی۔ ویڈیو میں انہیں متاثرین میں 50 روپے کا نوٹ تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/RaahllahAli/status/1563131996531933187?s=20&t=-JFFyiswf1fISiqrjR6wbQ
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی نے لکھا ’شرم تم کو مگر نہیں آتی‘، تو کسی نے کہا کہ ’سیلاب متاثرین کی 50 روپے میں کیا داد رسی ہو سکے گی‘۔