اشتہار

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہنگامی صورتحال، لوگوں کی نقل مکانی

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ، چارسدہ، کالام سمیت دیگر سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے سیلابی ریلہ گزرنے والے علاقوں سےعوام کو دور رہنے کی ہدایت ہے۔

دریائے کابل اور دریائے سوات سےملحقہ آبادی کومحفوظ مقامات پر نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ملاکنڈ میں انتظامیہ نےدریائےسوات کےکنارے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ شہریوں کو دریائے سوات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام بارش اورسیلاب میں سفر سے گریز کریں۔

ضلع مہمند کی تحصیل پڑانگ غارمنڈ اسپرے میں مہمندڈیم کا سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہو گیا جس سے 3 گھر اور ایک سکول پانی میں ڈوب گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بےگھر افراد کیلئے ٹینٹ لگا دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں