ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان اراکین پارلیمنٹ کے خلاف عدالت کارروائی کرے، جھوٹے ارکان اسمبلی کو اقتدارمیں رہنے کا حق نہیں ہے، کینیڈاسے وڈیولنک خطاب میں ان کا کہناتھا کہ ریکارڈسے متضاداثاثوں والے ارکان کی تفصیلات بتائی جائیں۔
حکمران قانون شکنی کو فروغ دے رہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کرپشن کےذریعےعالمی سطح پرجائیدادیں بڑھائی جارہی ہیں عدالت ٹیکس نادہندگان ارکان کیخلاف کارروائی کرے اثاثوں کی غلط تفصیلات بتانے والوں کوقوم کےسامنے لایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکس چوروں کی سزا دوسال قید اور عہدے سے برطرفی ہے اور جب جعلی ڈگری والوں کو نا اہل کیا گیا تھا تو ٹیکس چوروں کوبھی نا اہل کیا جائے۔