اشتہار

’لائیگر‘ میں آننیا غیر متاثر کُن اداکاری کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ آننیا پانڈے اور اداکار وجے دیوراکونڈا کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’لائیگر‘ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔

تاہم فلمسازوں کی توقع کے برعکس فلم دیکھنے والوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی۔ فلمساز کرن جوہر، پوری جگنادھ سمیت دیگر کی مشترکہ پیشکش کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔

فلم میں کم معاوضہ لینے والے وجے دیوراکونڈا کی اداکاری کو ہر کسی نے سراہا مگر آننیا پانڈے کو غیر متاثر کُن پرفارمس کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر صارفین کا ماننا ہے کہ آننیا پانڈے میں اداکارہ بننے کی صلاحیت نہیں ہے، انہیں اداکارہ ہرگز نہیں کہا جا سکتا اور فلمسازوں کو چاہیے کہ وہ آننیا کو آئندہ فلموں میں کاسٹ نہ کریں ورنہ سب فلاپ ہو جائیں گی۔

https://twitter.com/shubh_1822/status/1562800462470221831?s=20&t=FtbD8l9vV07-uG2g2Zz2wA

https://twitter.com/ash_bayleef/status/1562714805139836928?s=20&t=ZrMYaKG0yK73089UFotFzA

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں