اشتہار

سندھ کی جامعات کو بھی فلڈ ریلیف مہم شروع کرنیکی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ پنجاب کے بعد سندھ کی جامعات کو بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے فلڈ ریلیف مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کراچی سمیت سندھ کی 27 سرکاری اور نجی یونیورسٹیز کی انتظامیہ کو مراسلے ارسال کیے ہیں جس میں انہیں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی جامعات سیلاب زدگان کیلیے فلڈ ریلیف مہم شروع کریں، فیکلٹیز اور طلبہ متاثرین کیلیے فنڈز، کپڑے، خوراک اور دیگر سامان اکٹھا کریں اور انہیں متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے۔

صوبائی وزیر کی جانب سے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو جامعات متاثرین کیلیے میڈیکل کیمپ لگا کر انہیں طبی امداد بھی فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب نے صوبے کی تمام جامعات کو فلڈ ریلیف مہم شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹیوں کو سیلاب متاثرین کیلیے فلڈ ریلیف مہم شروع کرنے کی ہدایت

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے صوبے کی پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ جامعات کو لکھے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے یونیورسٹی فیکلٹی اور طلبہ فنڈز، کپڑے، خوراک اور دیگر ضروری سامان اکھٹا کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں