اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

روہت شرما نے ایسا کیا کہا کہ بابر اعظم مسکرا دیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کا آغاز آج سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہونے جارہا ہے لیکن شائقین کرکٹ کو کل ہونے والے پاک بھارت میچ کا انتظار ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاک بھارت کپتانوں کی ویڈیو شیئر کی گئیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور کپتان روہت شرما نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں اس وقت بات چیت کی جب بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی جبکہ پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔

- Advertisement -

 بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا تو روہت نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئے گی۔

پھر روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا جس پر قومی کپتان ’ابھی نہیں‘ کہہ کر مسکرا دیے۔

اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے دیگر کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے ارکان بھی ایک دوسرے سے ملے، ویرات کوہلی اور بابر اعظم نے بھی ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔

ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے انجرڈ شاہین شاہ آفریدی سے خیریت بھی دریافت کی تھی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں ان کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو اسکواڈکا حصہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں