جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ثانیہ نشتر کے زریعے سیلاب متاثرین میں رقم تقسیم کرینگے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ڈیم نہ بناکر سنگین کوتاہی کی گئی، ان سےسوال پوچھتا ہوں کہ ڈیم کا ان کو کوئی احساس نہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں حقیقی آزادی تحریک سے متعلق منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں سیلابی صورت حال ہے،سیلاب کی صورتحال سےپورابلوچستان،سندھ اورکےپی متاثرہے پاکستانی قوم مشکل میں ہیں، مگر ہم اس امتحان میں کامیاب ہونگے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کسی بھی امتحان سےمل کرلڑتی ہےاورکامیاب ہوتی ہے، ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد سیلاب،جنگوں میں بھی جاری رہےگی۔

- Advertisement -

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیر کے روز سیلاب متاثرین کے لئے ٹیلی تھون کرونگا اور ان کے لئے فنڈز جمع کرونگا۔

جمع شدہ رقم کو ایک فنڈز کے تحت ثانیہ نشتر کے زریعے مستحقین میں تقسیم کرینگے، ثانیہ نشترنے کرونا وبا کے دوران بہترین کام کیا تھا، جس کی دنیا نے بھی تعریف کی تھی۔

جہلم جلسے میں پی ڈی ایم قیادت کو نشانے پر رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والے بھی سن لیں جو کہتے ہیں کہ عمران خان سیاست کررہاہے، جب تک ملک کو تم چوروں سےآزاد نہیں کراتا ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ فکرنہ کریں عمران خان اوران کی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بھرپورخدمت کریں گے، سیلاب متاثرین کیلئے وہ کام کریں گےجو یہ آج تک نہیں کرسکے،ملک کولوٹ لیانوازشریف بھگوڑالندن میں بیٹھ کرہمیں درس دےرہاہے۔

سابق وزیراعظم نے نام لئے بغیر بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ڈیم ہوتے ہیں تو بارش آتاہےپانی آتاہےاس پانی کوروک لیتےہیں، وہ پانی جو تباہی کرتاہےڈیم کی صورت میں نعمت بن جاتاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں