جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

8 شہروں میں اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے تھانے قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے پولیس اسٹیشن قائم کر دیے گئے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پولیس اسٹیشن کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سکھر، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں کام کریں گے۔

نوٹی فکیشن میں ان پولیس تھانوں کے دائرہ اختیار کا بھی تعین کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس اسٹیشن کا دائرہ کار کراچی ڈویژن سمیت حیدر آباد اور بھنبور ڈویژن پر مشتمل ہوگا۔

- Advertisement -

لاہور ڈویژن کی حدود میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن شامل کیے گئے ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن کا دائرہ کار فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن پر مشتمل ہوگا۔

ملتان ڈویژن میں ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن شامل کیے گئے ہیں۔ سکھر ڈویژن میں سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیرآباد ڈویژن شامل کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ڈویژن کا دائرہ اختیار راولپنڈی، اسلام آباد کیپیٹل اور گلگت بلتستان ڈویژن پر مشتمل ہے۔ کوئٹہ ڈویژن پولیس اسٹیشن کی حدود میں پورا صوبہ بلوچستان شامل کیا گیا ہے۔

پشاور ڈویژن پولیس اسٹیشن کی حدود پورے صوبہ خیبر پختون خوا پر محیط ہوگی۔

قائم کیے جانے والے سرکلز کو پولیس اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔ قبل ازیں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں اے ایم ایل و سی ایف ٹی ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں